6 اکتوبر، 2024، 12:13 PM

امریکا میں فلسطینیوں کے حق میں احتجاج کے دوران ایک شخص نے خود کو آگ لگائی +ویڈیو

امریکا میں فلسطینیوں کے حق میں احتجاج کے دوران ایک شخص نے خود کو آگ لگائی +ویڈیو

وائٹ ہاؤس کے سامنے فلسطین کے حامیوں کے مظاہرے کے دوران ایک شخص نے خود کو آگ لگادی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں فلسطین کے حامیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور غزہ میں صہیونی حکومت کے مظالم کے خلاف نعرے بازی کی۔

امریکی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے سامنے مظاہرے کے دوران فلسطین کے حامی ایک شخص نے خود کو آگ لگادی۔ موقع پر موجود افراد نے مذکورہ شخص کو طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچا دیا۔ واقعے کے بعد امریکی پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا۔

امریکا میں فلسطینیوں کے حق میں احتجاج کے دوران ایک شخص نے خود کو آگ لگائی +ویڈیو

غزہ کے خلاف صہیونی حکومت کے حملوں کے بعد امریکہ میں احتجاج کے طور پر خود کو آگ لگانے کا یہ چوتھا واقعہ ہے۔

یہ مظاہرہ گذشتہ سال سات اکتوبر کے بعد غزہ پر صہیونی حکومت کی بربریت کے خلاف کیا جارہا ہے۔

واشنگٹن میں فلسطین کے حق میں مظاہرہ کرنے والوں کی تعداد ایک ہزار بتائی جاتی ہے۔ مظاہرین فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے لگارہے تھے۔

News ID 1927223

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha